اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر نے کہا ہے کہ روس امریکہ کے ساتھ تعاون پر تیار ہے لیکن اس کے لئے شرط ہے کہ یہ روابط ایک دوسرے کے مفادات کے لئے احترام اور داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر استوار ہوں۔
بعض ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے بدھ کے روز کریملن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ روس میں امریکہ کے نئے سفیر جان ٹَیفٹ نے انہیں اپنی تقرری سے متعلق سفارتی اسناد پیش کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے امریکی پارٹنرز کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون پر تیار ہیں اور اس کی بنیاد ان اصولوں پر ہونی چاہیے کہ ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کیا جائے، حقوق بھی برابر ہوں اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت بھی نہ کی جائے۔ ماسکو میں نئے امریکی سفیر کی سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے ولادیمیر پوٹن نے یہ بات اس لئے بھی کہی کہ گزشتہ کئی مہینوں سے روسی امریکی تعلقات کافی دباؤ کا شکار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲